تصدیق کیسے ہوتی ہے
ہر اشتہار پر ایک نشان لگتا ہے جو صاف بتاتا ہے کہ ہم نے اس اشتہار کے بارے میں کیا چیک کیا ہے، اور کیا نہیں کیا۔
چار درجے
- درجہ 0 — غیر تصدیق شدہ: اشتہار لگا ہے، مگر ابھی ہم نے کچھ چیک نہیں کیا۔ ایسے اشتہار تلاش میں نیچے آتے ہیں۔
- درجہ 1 — فون + شناختی کارڈ: مالک کا موبائل نمبر او ٹی پی سے تصدیق ہو چکا ہے، اور ہماری ٹیم نے اس کا شناختی کارڈ دیکھ کر نام ملا لیا ہے۔
- درجہ 2 — کاغذات چیک شدہ: مالک نے اس پراپرٹی کے کاغذات (فرد، رجسٹری یا الاٹمنٹ) جمع کروائے اور ہماری ٹیم نے انہیں دیکھا۔ کاغذات عوام کو کبھی نہیں دکھائے جاتے، صرف یہ نشان لگتا ہے۔
- درجہ 3 — موقع پر تصدیق: ہمارا نمائندہ جگہ پر گیا، دیکھا کہ پراپرٹی موجود ہے، نقشے پر نشان درست ہے اور مالک موجود تھا۔ اس نے جگہ کی تصاویر بھی لیں۔
ہم کیا نہیں کرتے
ہم کسی سرکاری ریکارڈ کے نظام سے منسلک نہیں ہیں۔ ہماری ٹیم کاغذات خود دیکھ کر جانچتی ہے۔
یہ نشان ملکیت کی قانونی ضمانت نہیں ہے۔ رقم دینے سے پہلے اپنے وکیل سے کاغذات ضرور چیک کروائیں اور متعلقہ سرکاری دفتر سے خود تصدیق کریں۔
تلاش میں ترتیب
جتنا اونچا درجہ، اشتہار تلاش میں اتنا اوپر دکھایا جاتا ہے۔ آپ تلاش میں کم از کم درجہ بھی چن سکتے ہیں۔
شک ہو تو
ہر اشتہار پر شکایت کا بٹن موجود ہے۔ اگر ایک اشتہار کی کئی شکایات آ جائیں تو وہ ہماری جانچ تک خود بخود چھپ جاتا ہے۔
یہاں ڈیلر کی اجازت نہیں۔ اگر ایک شناختی کارڈ پر مقررہ تعداد سے زیادہ اشتہار ہوں تو اکاؤنٹ کو ڈیلر سمجھ کر جانچا جاتا ہے۔